• news

شالیمار میں بیوی سے جھگڑا‘ باپ کا مبینہ تشدد‘ 3 سالہ بیٹا مار ڈالا 


لاہور (نمائندہ خصوصی) شالیمار میں سگے باپ نے گھریلو لڑائی کے دوران مبینہ طور پر تشدد کر کے 3 سالہ بچے کی جان لے لی۔ پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے بچے کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر  لیا۔ پولیس کے مطابق گجر پورہ کی رہائشی میرا نے 6سال قبل 3بچوں کے باپ شاہد سے شادی کی۔ 3سال قبل ان کے گھر بیٹا فرحان پیدا ہوا۔ اس دوران میاں بیوی میں اکثر لڑائی جھگڑا ہوتا‘ گزشتہ روز میاں بیوی کے درمیان لڑائی ہو گئی تو شاہد نے طیش میں آکر اپنے بیٹے 3 سالہ فرحان کو صوفے پر پٹخ دیا۔ جس سے اس کے سر میں شدید چوٹ آئی اور وہ جاں بحق ہو گیا۔ اس دوران ملزم نے اپنی بیوی کو گھر سے نکال دیا اور نعش کی تدفین کی کوشش کی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے لی۔

ای پیپر-دی نیشن