• news

اپوزیشن کا احتجاج ب معنی،افراتفری پھیلانے سے گریز کرنا چاہیے:عثمان بزدار

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ اپوزیشن کا احتجاج بے معنی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ عناصر اپنے دو رمیں بھی عوام سے مخلص نہ تھے، نہ اب ہیں اور نہ آئندہ ہوں گے۔اپوزیشن کوموجودہ نازک حالات میں انتشار پھیلانے کی بجائے سنجیدہ سیاست کرنی چاہیے۔ اپوزیشن کی جانب سے نازک حالات میں قوم کوتقسیم کرنے کی کوشش قابل مذمت ہے -اپوزیشن کوعوام کا احساس ہے نہ ملک کی پرواہ ، یہ عناصر صرف پوائنٹ سکورنگ کے لئے قومی مفادات کو داؤ پر لگارہے ہیں۔وطن عزیز کی مٹی ہم سے بھائی چارے، اتحاد اوریگانگت کا تقاضا کررہی ہے اور موجودہ حالات میں منفی سیاست کی ذرا سی بھی گنجائش نہیں۔ اپوزیشن کو افراتفری پھیلانے سے گریز کرنا چاہیے لیکن بدقسمتی سے ان عناصر کا ایجنڈا صرف ذاتی مفادات کے گرد گھومتا ہے۔ عثمان بزدار نے بھارت کے خلاف ٹی 20 میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کی جیت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم بھارت کے خلاف ٹی20میچ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کامیابی کیلئے دعاگو ہیں، امید ہے کہ آج فتح پاکستان کی ہوگی اور پاکستانی کھلاڑی کرکٹ کے میدان میں بھارت کو شکست دیں گے۔ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پولیو سے محفوظ پاکستان ہمارا مشن ہے۔ بچوں کو صحت مند مستقبل دینے کے لئے تمام وسائل بروئے کا ر لا ئے جارہے ہیں۔انسداد پولیو مہم کے لئے محکمہ صحت کے ساتھ انتظامیہ کوبھی متحرک کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پولیو سے بچاؤ کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاکہ انسداد پولیو اقدامات کی خود مانیٹرنگ کررہا ہوں۔ والدین سے اپیل ہے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں۔ پولیو ورکرز ہمارے ہیرو ہیں اور فرنٹ لائن ورکرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ اسلام امن کا دین ہے۔ کوئی معاشرہ پر تشدد رویوں کی اجازت نہیں دیتا۔ حکومت صوبے میں امن عامہ برقرار رکھنے کی ذمہ داری بطریق احسن نبھائے گی۔  

ای پیپر-دی نیشن