• news

سونا 1600 روپے تولہ مہنگا  ایک لاکھ 27 ہزار 200 کا ہو گیا


کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی فی تولہ قیمت 1600 روپے بڑھی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 1400 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 27 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت 1371 روپے بڑھ کر 109053 روپے ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت  1793 ڈالر فی اونس ہے۔

ای پیپر-دی نیشن