• news

 تمام کھلاڑیوں کے پاس سپر سٹار بننے کا موقع  جو سب سے اچھا کھیلا قوم کا ہیرو ہوگا: فواد چوہدری

لاہور(سپورٹس رپورٹر)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو سب سے اچھے کھیلے گا، وہ قوم کا ہیرو ہوگا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے پاس سپر سٹار بننے کا موقع ہے، دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان ٹیم کے تمام کھلاڑی کھیلیں گے، جو سب سے اچھا کھیلے گا وہ قوم کا ہیرو ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن