• news

الیکشن کمشن پر الزامات، فواد چوہدری کو طلبی کا نوٹس جاری 

 اسلام آ باد (آئی ا ین پی ) الیکشن کمشن اور چیف الیکشن کمشنر پر الزامات پر وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین کی طلبی کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ الیکشن کمشن آف پاکستان کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق فواد چوہدری کو 27 اکتوبر کو خود یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 27 اکتوبر کو ہونے والی نوٹس کی سماعت پر توہین عدالت آرڈیننس کے تحت الزامات کا جواب طلب کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے الیکشن کمشن سے 6 ہفتوں کی مہلت مانگ رکھی تھی۔ الیکشن کمشن کی جانب سے 16 ستمبر کو جاری نوٹسز میں وزرا سے ادارے اور اس کے سربراہ یعنی چیف الیکشن کمشنر کے خلاف لگائے گئے الزامات کی حمایت میں ثبوت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن