گورنر سندھ، فواد چودھری، خسرو بختیار نے سٹیڈیم میں میچ دیکھا، میچ کا ٹکٹ ضائع ہوگیا معمولی بات نہیں: وزیر داخلہ
اسلام آباد+ شارجہ (نمائندہ نوائے وقت+ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور بھارت کی اہم شخصیات نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بڑے ٹاکرے کو سٹیڈیم میں جاکر دیکھا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر خسرو بختیار، وزیر اطلاعات فواد چودھری نے دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان بھارت میچ دیکھا۔ وزیر داخلہ شیخ رشید میچ دیکھنے شارجہ گئے تھے مگر وزیر اعظم عمران خان نے انہیں واپس طلب کرلیا تھا۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شیخ کا ٹکٹ ضائع ہوگیا، یہ معمولی بات نہیں ہے، اپنی جیب سے ٹکٹ لے کر شارجہ گیا تھا۔