• news

i حسن علی گٹارسٹ بن گئے‘’’دل دل پاکستان‘‘ بھی گایا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے آل راؤنڈر حسن علی نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف میچ سے قبل  ملی نغمہ ’دل دل پاکستان‘گا کر سب کے دل جیت لیے ہیں۔قومی ٹیم کے آل راؤنڈر حسن علی کی ویڈیو میں انہیں گٹار ہاتھ میں اٹھائے ملی نغمہ گاتے سنا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں حسن علی کو ’دل دل پاکستان‘ نغمہ گنگناتے ہیں۔ اور ساتھ گٹار بھی بجاتے ہیں۔
آخر میں حسن علی کو ’اوئے میری فنگرز ہرٹ ہو گئیں‘ کہتے بھی سنا جا سکتا ہے جبکہ وہاں موجود حفیظ سمیت دیگر افراد حسن علی کو تالیاں بجا کر داد بھی دیتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن