• news

  مسافروں نے بھی پاکستان  بھارت میچ طیاروں میں دیکھا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)فضاؤں میں بھی سفر کرنے والے مسافروں کو پاک بھارت میچ سے باخبر رکھنے کیلئے پی آئی اے نے خصوصی انتظامات کئے۔ قومی ایئرلائن پی آئی اے نے بھی شائقین کرکٹ کی دلچسپی اور شوق کو مد نظر رکھتے ہوئے فضاؤں میں بھی مسافروں کو پاکستان بھارت میچ کیلئے خصوصی انتظامات کئے تھے ۔ پی آئی اے کی لانگ روٹ پر جانیوالی پروازوں پر کپتان مسافروں کو سیٹلائٹ کمیونیکیشن کے تحت میچ سے متعلق اطلاع دیتے رہے ۔پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیاروں میں خودکار نظام اور سسٹم کے تحت مسافروں کو میچ کی صورتحال سے آگاہ رکھا، ایئربس 320 طیارے کے کپتان اے ٹی سی اور ریڈار کنٹرولر سے میچ کی تفصیلات لے کر مسافروں کو آگاہ کرتے رہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی ایئرلائنز نے بھی اندرونِ ملک پروازوں پر میچ سے متعلق مسافروں کوآگاہ رکھا۔

ای پیپر-دی نیشن