زیرقبضہ کشمیر: مزید 38 حریت پسند نوجوان کو آگرہ جیل منتقل
اسلام آباد (عبداللہ شاد) بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے تمام تر مظالم کے باوجود تحریک آزاد کشمیر روز بروز شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ اس پلان کے مطابق انڈین آرمی اپنے تئیں تحریک آزادی کو کمزور کرنے کی خواہاں ہے۔ صدیق کپن اور آسیہ اندرابی سمیت متعدد حریت لیڈران پہلے ہی مختلف بھارتی جیلوں میں قید ہیں۔ امیت شاہ نے ریاست کا دورہ کر کے بھارتی اہلکاروں کا مورال بلند کرنے کی کوشش کی۔ گذشتہ روز 38 حریت پسند نوجونوان کو آگرہ جیل بھیج دیا گیا، ان میں سے 27 کشمیر جبکہ 11 جموں ریجن میں قید تھے۔ ان قیدیوں کو بھارت کی دوسری ریاستوں میں منتقل کرنے کیلئے دہلی سرکار جموں اینڈ کشمیر پبلک سیفٹی ایکٹ 1978 کی دفعہ 10B کا استعمال کر رہی ہے۔ ان کے علاوہ بھارتی ایجنسیوں نے 102 حریت پسند کارکنان کی فہرست جاری کی ہے جنہیں چند روز میں بھارت کی دور دراز جیلوں میں شفٹ کر دیا جائے گا۔