• news

اقوام متحدہ بھارت کو دہشتگرد ملک قرار دے: زبیر احمد ظہیر

لاہور (نیوز رپورٹر) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ اور مرکزی جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے بھارت کو دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صرف کشمیر میں ہی نہیں بھارت کے اندر بسنے والے مسلمانوں کا بھی نر یندر مودی اور آر ایس ایس قتل عام کر رہی ہے۔ اتوار کے روز میڈیا سے گفتگو کے دوران علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ بھارت پورے خطے میں امن کے خلاف سازشیں کر رہا ہے اور دہشت گردوں کا سہولت کار بن چکا ہے۔ امت مسلمہ بھی بھارت کی دہشت گردی کے خلاف متحد ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بھارتی دہشت گردی اور بے گناہ کشمیر یوں پر ہونیوالے مظالم کا سخت نوٹس لے اور بھارت کو باقاعدہ طور پر اقوام متحدہ دہشت گرد ملک قرار دے۔

ای پیپر-دی نیشن