ملک بحران کا شکار‘ حکومت سیر سپاٹوں میں مصروف: احسن اقبال
نارووال (نامہ نگار) سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن) احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مہنگائی کی آگ میں جل رہا ہے اور عمران خان صاحب ملک چھوڑ کر بھاگے ہوئے ہیں‘ غیر ملکی دورے کر رہے ہیں۔ غریب آدمی کا چولہا بجھ چکا ہے۔ پاکستان بدترین معاشی بحران کا شکار ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کے گرد خطرات کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ داخلی طور پر حکومت کی پالسیوں نے پاکستان کے اندر انتشار پیدا کر رکھا ہے۔ حکومت بجائے ان مسائل کے حل کرنے کو سیر سپاٹے کر رہی ہے اور یوں لگ رہا ہے کہ پاکستان ’’آٹو پائلٹ‘‘ پر چل رہا ہے‘ اللہ خیر کرے۔ کرکٹ کے حوالے سے انہوں نے کہا پاکستان کے پاس بہترین کھلاڑی موجود ہیں۔ پاکستانی ٹیم یقیناً اچھا کھیل پیش کرے گی۔ نتیجہ جو بھی ہو ہم گرین شرٹس کے ساتھ ہیں۔