• news

انسانیت کی فلاح صرف در رسولؐ کی جانب پلٹنے میں ہے: نور الحق قادری

اسلام آباد(خبر نگار)وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ انسانیت کی فلاح صرف در رسولؐ کی جانب پلٹنے میں ہے اس خطہ میں انقلاب آچکاسپر پاور شکست کھاکر بھاگ رہا ہے اب ہمیں محتاط رہنا ہوگاان خیالات کا اظہار وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ملی یکجہتی کونسل کی جانب سے منعقدعشق پیغمبر اعظم کے عنوان سے کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر راجا ناصر، لیاقت بلوچ ،ندیم افضل چن، شیخ محسن نجفی، مفتی گلزار نعیمی، ضیا اللہ شاہ بخاری، خرم نواز گنڈا پور، سمیت دیگر علما و مشائخ نے بھی خطاب کیا۔ میزبان کانفرنس جماعت مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجا ناصر عباس نے اپنے خطاب میں کہاکہ معاشرے صرف انصاف سے قائم رہتے ہیں، اس ملک میں اتحاد کے ساتھ انصاف کی فراہمی اور مظلوموں کی حمایت کے لیے ہمیں مل کر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ تقریب سے جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس ملک کے مسائل کا حل آئین و قانون پر عملدرآمد میں ہے، ملک میں کسی کو اسلامی قوانین کو ختم کرنے کی سازش نہیں کرنے دیں گے معاشرے انصاف کی بنیاد پر قائم رہتے ہیں، ملکر دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے ساتھ مظلوموں کا ساتھ دینا ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن