تائیوان کی یلان کائونٹی میں 6.3 درجے شدت کا زلزلہ
تائپے(اے پی پی)مشرقی تائیوان کی یلان کائونٹی میں 6.3 درجے شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ چینی ذرائع ابلاغ نے قومی زلزلہ نیٹ ورک سنٹر کے حوالے سے بتایا کہ اتوار کو مقامی وقت کے مطابق صبح ایک بجکر 11منٹ پر یلان کائونٹی اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،اس کا مرکز سطح زمین سے 60کلومیٹر گہرائی میں تھاتاہم کوئی سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی اور نہ ہی فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔