• news

پولیو کا عالمی دن، دنیا سے ہمیشہ کیلئے وائرس کے خاتمے کا عہد

اسلام آباد(خبر نگار)پولیو کا عالمی دن دنیا بھر میں اس عہد کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ دنیا سے ہمیشہ کیلئے پولیو کا خاتمہ کیا جائے سال 1988 میں حکومت اور عالمی رہنماں نے پولیو وائرس کی تمام اقسام کے خاتمے کے مشن کا آغاز کیا۔ پاکستان موجودہ وقت میں پولیو کے مکمل خاتمے کی آخری منزل کے قریب پہنچ گیا ہے پولیو کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کوآرڈینیٹر قومی ایمرجنسی آپریشنز سنٹر ڈاکٹر شہزاد بیگ نے کہا ہے کہ آج پولیو کا عالمی دن ہمیں اس بات کی یاد دہانی کراتا ہے کہ ہم نے اپنے بچوں کے لیے پولیو سے پاک دنیا کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ہم پولیو کے خاتمے کے اتنے قریب پہنچے ہیں تاہم آخری منزل کا حصول مشکل اور اہم ہے جس کے لیے مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔ موجود ہ وقت میں افغانستان اور پاکستان دنیا کے دو ممالک ہیں جہاں پر ابھی بھی پولیو وائرس کے خاتمے کی کوششوں کی ضرورت ہے کورونا وبا کے باوجود بہترین کارکردگی کی بنیاد پر ہم پولیو کے خاتمے کے کافی قریب ہیں۔  

ای پیپر-دی نیشن