• news

غربت کے خاتمہ کیلئے چین کی کامیابیاں سبق فراہم کرتی ہیں: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس نے غربت کے خاتمے اور دیگر شعبوں میں چین کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے متحد ہو۔ انہوں نے شِنہوا کو ایک ای میل انٹرویو میں کہاکہ میں پائیدار ترقیاتی اہداف کی تشکیل اور ان پر عملدرآمد کے لئے چین کے کردار کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ گوترس نے کہا کہ چین کی کامیابیاں غربت کے خاتمے کے لئے قیمتی سبق فراہم کرتی ہیں۔ دنیا اب بھی بڑے چیلنجز سے دوچار ہے۔  عدم مساوات اور تنازعات بڑھ رہے ہیں، انسانی حقوق کو خطرات لاحق ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن