• news

لاہور میں جاں بحق پولیس اہلکار آبائی علاقہ پسرور میں سپردخاک

سیالکوٹ (نمائندہ خصوصی) لاہور میں جاں بحق ہونے والے پولیس کانسٹیبل کو پسرور میں سپردخاک کر دیا گیا۔ لاہور میں تحریک لبیک کی ریلی میں پولیس کانسٹیبل خالد جاوید جاں بحق ہوگیا جسے چوبارہ میں نمازجنازہ  کے بعد سپردخاک کر دیا گیا۔ خالد جاوید تھانہ گوالمنڈی تھانہ لاہور میں تعنیات تھا۔ نماز جنازہ میں ڈی پی او سیالکوٹ عاطف نذیر شریک نہ ہوئے۔ ایس پی محمد اکمل اور ڈی ایس پی پسرور نے پولیس کی نمائندگی کی۔

ای پیپر-دی نیشن