کرکٹ ٹیم نے بھارت کوبدترین شکست دیکر تاریخ رقم کی ،عدنان ارشد اولکھ
لاہور( سپورٹس رپورٹر )ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ فارمیٹ میں بھارت کودس وکٹوں سے بدترین شکست دے کر نئی تاریخ رقم کی ہے جس پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، قومی کرکٹ ٹیم کی ٹی 20کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت کیخلا ف فتح تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی،پیر کے روز قومی کرکٹ ٹیم کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اوپنر کھیلنے ہوئے نصف سینجریاں بنا کر یادگار اننگز کھیلی ہے اور پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا، ہمارے بالرز نے بھی تاریخی بالنگ کرکے بھارتی ٹیم کو عبرتناک شکست دینے میں اہم کردارادا کیا، شاہین شاہ آفریدی نے بھارتی کپتان ویرت کوہلی اور دونوں اوپنرز کو آئوٹ کرکے پاکستان کی فتح کو یقینی بنا دیا، قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت کیخلاف فتح کو مدتوں یاد رکھا جائے گا، قومی کرکٹ ٹیم کے ہر کھلاڑی نے کرکٹ کی نئی تاریخ رقم کی ہے ۔