تین سال میں ملک تین دہائیاں پیچھے چلا گیا:عامر جاوید ہاشمی
سانگلہ ہل ( نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما عامر جاوید ہاشمی نے کہا ہے تین سالوں میں ملک تین دہائیاں پیچھے چلا گیا،حکومت اپنی کرپشن، نااہلی اور نالائقی ماضی کی حکومت پر ڈال کر حقائق چھپانے کی ناکام کو شش کررہی ہے،ووٹ چورنااہل سلیکٹڈحکمران ملک کو پتھر کے زمانے میں دھکیلنے کے در پے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہاکہ ملک اس وقت آئی ایم ایف کے شکنجے میں ہے،حکمران قرض کے حصول کیلئے آئی ایم ایف کی شرائط کے سامنے مزاحمت توکیا کوئی بیان بھی جاری نہیں کر رہے بلکہ ہاتھ باندھ کر عالمی مالیاتی ادارے کے ہر فیصلے کی توثیق کی جارہی ہے۔