• news

 بجلی 2.66 روپے یونٹ مہنگی کرنے کیلئے سماعت آج ‘کراچی والوں کیلئے نرخ نومبر میں 69 پیسے بڑھ گئے 


 اسلام آباد (نامہ نگار) بجلی 2روپے 66پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت آج  ہوگی۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ اتھارٹی (سی پی پی اے) نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کر رکھی ہے۔ بجلی مہنگی کرنے کی درخواست ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ  کی مد میں کی گئی تھی۔ سی پی پی اے کے مطابق ستمبر میں پانی سے 36.24  فیصد بجلی پیدا کی گئی تھی۔ گزشتہ ماہ کوئلے سے 17.05 فیصد بجلی پیدا کی گئی تھی۔ دریں اثناء نیپرا نے کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی 69پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے نومبرکی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 69پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ نیپرا اتھارٹی نے 2 ستمبر کو فیول ایڈجسٹمنٹ پر عوامی سماعت کی تھی جس میں محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن