سعودی عرب کا پاکستان کیلئے3ارب ڈالر سپورٹ فنڈ تیل کی خریداری میں مدد کا اعلان
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) سعودی عرب نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر کے سپورٹ فنڈ کا اعلان کر دیا۔ فواد چودھری کے مطابق سعودی فنڈ برائے ترقی پاکستان کے سٹیٹ بنک میں تین ارب ڈالر جمع کرائے گا۔ اعلان خوش آئند ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں معاونت کیلئے بڑا اقدام کیا گیا ہے۔ سعودی عرب نے پاکستان کیلئے معاشی امداد کا پیکج دیا ہے۔ پاکستان کی پٹرولیم مصنوعات کو فنانس کرنے کیلئے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر جاری کئے جا رہے ہیں۔ ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سعودی عرب نے سالانہ 1.2 ارب ڈالر مالیت کی ریفائن پٹرولیم مصنوعات کی مالی سہولت کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا سعودی عرب مؤخر ادائیگی پر تیل دیگا۔