• news

وفاق وزیر اعلیٰ بلوچستان کیلئے بی اے پی کے امید وار کی حمایت کریگا: پرویز خٹک


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی حکومت نے نئے وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے بی اے پی کے امیدوار کو سپورٹ کرنے کا اعلان کر دیا۔ بلوچستان میں حکومت سازی کے معاملے پرچیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے بعد صحافی کی طرف سے پرویز خٹک سے سوال کیا گیا کہ پی ٹی آئی  بلوچستان میں کسی امیدوار کو سپورٹ کرے گی؟۔ جس پر جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بی اے پی کے امیدوار کی حمایت کریں گے۔ پارٹی کے اندر جو  اکثریتی فیصلہ ہوگا اس کی حمایت کی جائے گی۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ قدوس بزنجو سے متعلق انکی پارٹی کو فیصلہ کرنا ہو گا۔ بلوچستان عوامی پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا جو فیصلہ ہوگا اس کو سپورٹ کرینگے۔ دریں اثناء چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے ظہور بلیدی نے ملاقات کی اور پارلیمانی پارٹی کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ وزیر دفاع پرویز خٹک‘ سینیٹر فیصل سلیم بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں بلوچستان میں حکومت سازی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ای پیپر-دی نیشن