• news

 پرویز خٹک کے بھائی اور بھتیجے نے تحریک انصاف   چھوڑ دی 


 پشاور (این این آئی)وزیرِ دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خان خٹک اور ان کے بیٹے احد خان خٹک نے پاکستان تحریکِ انصاف کو خیرباد کہہ دیا۔لیاقت خان خٹک اور ان کے بیٹے احد خان خٹک نے اپنے آبائی گائوں مانکی شریف میں اہم اجلاس کے دوران پی ٹی آئی چھوڑ دی۔ذرائع کے مطابق لیاقت خٹک جلد پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ذرائع کا نے بتایا کہ پرویز خٹک کے بھتیجے احد خٹک نے چند روز قبل سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن