پاکستان نے سیریز چھوڑکر بھاگ جانیو الے نیوزی لینڈ سے بدلہ لے لیا
پاکستان نے ورلڈ کپ کے اپنے راونڈ کے دوسرے میچ میں بھی نیوزی لینڈ کے بھگوڑوں کو ناکوں چنے چبوا دئیے ہیں اور ایک دلچسپ میچ کے بعد نیوزی لینڈ کو شکست فاش دیدی اور نیوزی لینڈ سے پاکستان کی سیرز چھوڑ کر بھاگ جانے کا بدلہ لے لیا ہے جس سے پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہوئی تھی اور اس وقت بھارت کے بعد کرکٹ میں پاکستان کا دوسرا بڑا حریف نیوزی لینڈ ہی ہے پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی جو پاکستان کا عمدہ فیصلہ تھا کیونکہ دن اور رات کے میچوں میں شبنم کا بڑا کردار ہوتا ہے اور ٹاس بہت بڑا کردار آدا کرتا ہے ٹاس جیتنے والی ٹیم مخالف ٹیم کو پہلے کھیلنے کی دعوت دیتی اور سوکھی کنڈیشن کا فائدہ اْٹھاتی اور عمدہ باولنگ کرواتی ہے اور مخالف کو بڑا سکور نہیں کرنے دیتی پھر جب خود دوسرے وقت بیٹنگ کرتی ہے تو شبنم کی وجہ سے گیند گیلا ہو جاتا ہے اور باولر گیلے گیند سے اچھی باولنگ نہیں کروا سکتا اور شبنم کی وجہ سے بیٹنگ کرنا نسبتا آسان ہوتا ہے اور پاکستان کے دونوں میچوں میں ایسا ہی ہوا ان باتوں سے قطع تعلق پاکستان بہت اچھا کھیلا آصف نے ایک چھپے جادوگر کا کردار آدا کیاہے۔ شعیب ملک بھی عقل سے کھیلے اور ایک اینڈ سنبھال کر پاکستان کو جیت کے قریب لے آے اور آصف کا بلابھی خوب چلا۔ اب پاکستان کا تیسرا میچ افغانستان سے ہے اور پاکستان اپنے ردھم میں آگیا ہے آج جس طرح عماد نے اپنی وکٹ تھرو کی اگر میں کرکٹ سلیکٹر ہوتا تو عماد کو زندگی بھر کیلئے بین لگا دیتا اور اس کا ملک کی کسی گراونڈ میں داخلہ بند کر دیتا اتنی لا پرواہی اسکی اس بونگی حرکت سے پاکستان یہ میچ ہار سکتا تھا ۔اتنے بڑے انٹر نیشنل میچ میں الٹے بیٹ سے دائیں ہاتھ سے کھیلنا کم عملی کی انتہا تھی اور اتنے اہم موقع پر بونگی مار کر اپنی وکٹ تھرو کر دی جسکی معافی نہیں دی جا سکتی ۔خیر پاکستان نے عمدہ پرفارمنس سے پوری قوم کو وہ خوشی دی جس کا تصور مشکل ہے۔ پوری پاکستانی ٹیم اور پاکستانی قوم کو مبارکباد پاکستانی ٹیم ردھم میں آ گئی ھے اور انشااللہ فائنل کیلئے کوالیفائی کر جاے گی۔