• news

بابراعظم اور محمد رضوان کی جوڑی کے اوپننگ ایک ہزار رنز مکمل 

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی اوپننگ جوڑی نے ٹی20 کرکٹ میں بطور پارٹنر منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔محمد رضوان اور بابر اعظم بطور پارٹنر 1 ہزار رنز بنانے والی پہلی پاکستانی جوڑی بن گئی ہے، ان دونوں کی شراکت کا اوسط 63 اعشاریہ 06 فیصد ہے۔گرین شرٹس کے ان دونوں کھلاڑیوں نے 17 مرتبہ پارٹنر شپ لگائی اور مجموعی طور پر 1009 رنز بنائے ہیں۔بابر اعظم اور محمد رضوان کے درمیان 4 مرتبہ سنچری جبکہ تین مرتبہ ففٹی کی پارٹنر شپ بنی ہے۔رضوان اور بابر کے درمیان 4 سنچری پارٹنرشپ مشترکہ طور پر ٹی 20 کی سب سے زیادہ سنچری شراکت ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن