ملا عمر کے بیٹے وزیر دفاع ملا یعقوب کی تصویر پہلی بار منظر عام پر
کابل (نیٹ نیوز) طالبان کے بانی ملا عمر کے صاحبزادے اور افغانستان کے وزیر دفاع ملا یعقوب پہلی بار ایک تقریب میں منظر عام پر آ گئے۔ اس سے قبل ان کی تصویر بھی دستیاب نہیں تھی۔ ترجمان طالبان ڈاکٹر محمد نعیم کے مطابق کابل میں شہید سردار داؤد ہسپتال کی افتتاحی تقریب اس وقت پرجوش نعروں سے گونج اٹھی جب وہاں ملا عمر کے بیٹے ملا یعقوب پہنچے۔