• news

ہائیکورٹ  نے احتساب عدالت کو زرداری پر فرد جرم عائد کرنے سے روک دیا 

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے نیب ریفرنس میں احتساب عدالت کو آصف علی زرداری پر فرد جرم عائد کرنے سے روک دیا ہے۔ عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی پر 4 نومبر تک حکم امتناع جاری کیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل بنچ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ احتساب عدالت نے آصف زرداری پر کل فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر رکھی ہے، اگر کل چارج فریم ہو گیا تو ہماری درخواست ہی غیر موثر ہو جائے گی۔ احتساب عدالت کے 14 اکتوبر کے آرڈر پر حکم امتناع جاری کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن