• news

شعیب اختر ‘اینکر میں جھڑپ ‘تحقیقاتی کمیٹی قائم‘وزراء کا برطرفی کا مطالبہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سرکاری ٹی وی چینل پر ورلڈکپ شو کے دوران میزبان کی بدتمیزی کے بعدسابق کرکٹر شعیب اختر ٹی وی شو سے مستعفی ہو گئے۔ شعیب اختر نے حارث رؤف کا ذکر کرتے ہوئے لاہور قلندرز کی تعریف کی ۔ انہوں نے شعیب اختر کو لائیو ٹی وی پر شو سے چلے جانے کا کہہ دیا۔سپورٹس اینکر ڈاکٹر نعمان نیاز نے کہا کہ شعیب ایک سٹار ہے اور ہمیشہ سٹار رہے گا۔ برسوں دوست رہنے کے بعد میں ہمیشہ اْن کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کروں گا۔شعیب اختر نے کہا کہ اینکر کا رویہ ناقابل برداشت تھا۔ ٹی وی پر ایک سٹار کی یوں توہین مناسب نہیں، ڈاکٹر نعمان نیاز نے معافی نہیں مانگی، میںنے استعفیٰ دیا۔ واقعہ کاپی ٹی وی انتظامیہ نے نوٹس لیکرتحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا کہ نعمان نیاز مافیا کا حصہ ہے، فارغ کیا تھا تو واپس آگیا۔وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ نعمان نیاز کی برطرفی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی میں نعمان نیاز کو پانچ عہدے کس نے اور کیوں دیے۔وزیراطلاعات فواد چوہدری سے فوری ایکشن اور برطرفی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔صدرعارف علوی نے بھی نعمان نیاز کے رویے کی مذمت کی، اسدعمر، شبلی فراز، علی محمد خان گورنرسندھ، مشیرخزانہ، بابراعوان، اعجازشاہ، ملک امین اسلم اورشہبازگل نے نعمان نیازکی برطرفی کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن