29 اکتوبر کو مہنگائی کیخلاف ملک بھر میں تاریخی احتجاج ہوگا: شازیہ مری
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی اطلاعات سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ 29 اکتوبر کو بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں تاریخی احتجاج شروع کیا جائے گا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر جیالے احتجاج میں بھرپور شرکت کر کے اسے تاریخی احتجاج بنائے گئے۔