میانوالی: 2اوباشوں کی بچے، پھولنگر میں سابق شوہر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا
میانوالی+ قصور+پھولنگر (نامہ نگاران+نمائندہ نوائے وقت) میانوالی میں دواوباشوں کی غریب محنت کش کے بیٹے کو ہوس کا نشانہ بناتے رہے اور ویڈیو بنالی جبکہ پھولنگر میں سابق شوہر نے خاتون سے زیادتی کرڈالی۔ تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ شادیہ (ڈھکوانوالا) کے دواوباش نوجوانوں مزمل شاہ اور علی شاہ نے ڈھکوانوالا کے غریب محنت کش کے بچے کو اسلحے کی نوک پر زیادتی کی اور ویڈیو بنا کہ بلیک میل کرتے رہے متاثرہ لڑکے نے جب بات نہ مانی تو ویڈیو وائرل کردی۔ متاثرہ لڑکے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ملزم تا حال گرفتار نہیں ہوئے ہیں۔ ادھرپھول نگر کے محلہ عید گاہ روڈ کی رہائشی (ک) نے بتایا کہ اس کا سابق شوہر اکرم گھر زبردستی داخل ہوا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنادیا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔