• news

خیبرپی کے پولیس کی کارروائی، 80 کلو آئس پکڑی گئی، افغان سرغنہ 5 ساتھیوں سمیت گرفتار

پشاور(نیٹ نیوز) پولیس نے صوبے کی تاریخ کی سب سے بڑی آئس کھیپ پکڑ کر افغان سرغنہ سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ 80 کلو گرام آئس برآمد کی گئی۔ کرکے افغانستان سے تعلق رکھنے والے سرغنہ سمیت 5 خطرناک سمگلرز گرفتار کرلئے گئے۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں اسحاق، نعمت اللہ، افضل احمد عرف حاجی ملا، محمد عاکف اور محمد شان شامل ہیں، 2 ملزمان کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان جبکہ 3 ملزمان کوئٹہ بلوچستان کے رہائشی ہیں۔سی سی پی او عباس احسن نے بتایا کہ ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 80 کلو گرام آئس، اور اس کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی دو عدد کاروں سمیت ڈیجیٹل اسکیلز اور دیگر اشیاء بھی برآمد ہوئیں، قبضے میں لی گئی آئس کی مالیت 10 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔ ملزمان نے حیات آباد کے فیز II میں مکان کرائے پر حاصل کیا تھا، اور وہ آئس افغانستان سے سمگل کرنے کے بعد حیات آباد والے گھر میں پیک کرتے تھے، اور پیکنگ کے بعد آئس اندرون ملک سمیت ملک سے باہر بھی سمگل کی جاتی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن