• news

کراچی کے ٹک ٹاکر کی آئی ڈی بناکر خواتین کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) کراچی کے ٹک ٹاکر کے نام سے آئی ڈی بنا کر  خواتین کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار مواد برآمد کرلیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ محمد اقبال نے خواتین کی شکایات پہ حیدر آباد کے رہائشی ملزم رضوان ادریس  کیخلاف کارروائی کی۔ ملزم نے گوجرانوالہ کی رہائشی خاتون کی کمپیوٹر پر نازیبا تصاویر تیار کیں اور خاتون کو بلیک میل کرکے 60 ہزار وصول کئے اور پھر 1 لاکھ کی ڈیمانڈ کی۔ ملزم نے انکشاف کیاکہ بہن کی شادی کیلئے پیسے چاہئیں تھے اس لئے یہ قدم اٹھایا  ہے۔

ای پیپر-دی نیشن