ہمسایہ ممالک کو برآمدات بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں: عبدالرازاق داؤد
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) مشیر تجارت عبدالرازاق داؤدنے بیان میں کہا ہے کہ وزارت تجارت خطے کے ہمسایہ ممالک کو برآمدات بڑھانے کیلئے کوشاں ہے۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں چین، افغانستان کو پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہوا۔ ایران، ترکی اور وسطی ایشیائی ریاستوں کو بھی پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہوا۔ مجموعی طور پر ان ممالک کو پاکستانی برآمدات میں 35 فیصد کا اضافہ ہوا۔ مشیر تجارتگزشتہ مالی سال انممالک کو پاکستانی برآمدات 694 ملین ڈالر کی تھیں۔