• news

فیصل آباد: 9 سالہ ملازمہ پر تشدد‘ چائلڈ  پروٹیکشن بیورو نے تحویل میں لے لیا 

لاہور (لیڈی رپورٹ) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو فیصل  آباد نے کارروائی کرکے تشدد کا شکار 9 سالہ بچی کو حفاظتی تحویل میں لے لیا۔ اس حوالے سے چیئر پرسن سارہ احمد کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں 9 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کا واقعہ افسوسناک ہے۔ بچی کے چہرے اور بازو پر زخم کے نشانات موجود ہیں۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو فیصل آباد کی مدعیت  میں مقدمہ کے بعد پولیس نے گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنانے والے مالک رضوان کو گرفتار کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن