• news

 رسول اکرمؐ کی حیات طیبہ ہر میدان میں رہنمائی فراہم کرتی ہے،خاتون اول بیگم ثمینہ علوی 

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہا ہے کہ رسول اکرم کی حیات طیبہ ہمیں زندگی کے ہر میدان میں رہنمائی فراہم کرتی ہے، دشمنوں نے بھی حضور کو صادق اور امین تسلیم کیا، آپ مساوات اور خواتین کے حقوق کے پیامبر تھے، رسول پاک کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے اور وہ زندگی کے ہر شعبہ میں ہماری رہنمائی کرتی ہے، سنت نبوی پر عمل پیرا ہوکر ہم دنیاوی اور آخرت کی کامیابی حاصل کرسکتے ہیں اور یہ ہمارے لئے نجات کا ذریعہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی سیرت کانفرنس سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس کا اہتمام راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نے پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن اور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے اشتراک سے کیا تھا۔ سیرت کانفرنس میں سینیٹر فوزیہ ارشد، پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے ڈائریکٹر جنرل محمد عاصم کیچھی، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر ھذال حمود العتیبیاور ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سیدہ عدیلہ رباب کاظمی کے علاوہ رانا رضوان، محمد صدیق انظر اور دیگر بھی شریک ہوئے۔ 

ای پیپر-دی نیشن