• news

حفاظت‘  سلامتی اور امن فوجیوں کا تحفظ ایک دوسرے سے جڑے ہیں: منیر اکرم 

اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے  زور دیا ہے کہ امن مشنز کے ذریعے دنیا کو امن کا گہوارہ بنانے کے  کثیرالجہتی نقطہ نظر   کو اہم سمجھتے ہوئے اسے اپنانے کی ضرورت ہے۔  انہوں نے جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں دسمبر کے پہلے ہفتے میں ہونے والے وزارتی اجلاس کی تیاری کے سلسلے میں   پاکستان اور  ہالینڈ  کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے 2 روزہ اقوام متحدہ   کی امن دستوں کے حوالے سے وزارتی کانفرنس کی تیاری کے حوالے سے اجلاس میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم   نے کہا کہ   حفاظت اور سلامتی اور امن فوجیوں کا تحفظ ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔امن  اہلکاروں  کے تحفظ  کو یقینی بنانے سے شہریوں کے تحفظ   (پی او سی) کے مینڈیٹ پر عملدرآمد کرنے کی ان کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے امن مشن کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پاکستان کے  وزیر دفاع پرویز خٹک جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں7  دسمبر سے شروع  ہونے والی اقوام متحدہ کی  وزارتی کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔اقوام متحدہ   کی امن فوج کی وزارتی تیاری کانفرنس کے پہلے روز پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پیر کو اسلام آباد سے وڈیو لنک کے ذریعے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ6دہائیوں  میں  پاکستانی امن دستوں نے دنیا کے تقریبا تمام براعظموں میں 46 امن مشنز میں خدمات انجام دیں۔ پاکستانی مندوب منیر اکرم نے اپنے  اختتامی  ریمارکس میں کہا کہ پاکستان نے  دیگر متعدد   شعبوں سمیت  خاص طور پر طبی شعبے میں حالیہ برسوں میں خواتین کی تعداد میں اضافے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں ۔ انہوں نے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ سیکرٹریٹ اور محکموں میں قیادت کے عہدوں پر ترقی پذیر ممالک کی خواتین کی مساوی جغرافیائی نمائندگی کو فروغ دیں جس سے مزید خواتین امن مشنز میں شامل ہوں گی اور صنفی مساوات کے اقوام متحدہ کے ایجنڈے کو فروغ  ملے گا ۔ پاکستانی مندوب منیر اکرم نے آخر میں اجلاس کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ اجتماعی کوشش مستقبل  میں قیام امن کے  ایک بہتر ڈھانچے کی تعمیر  میں مدد کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن