متعدد ڈکیتیاں: ہئیر میں گھر کے تالے توڑ کر ساڑھے 8 لاکھ کی چوری
لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور میں متعدد وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ہئیر کے علاقے فیز 8 میں نامعلوم چور جعفر کے گھرتالے توڑ کے 8 لاکھ 50ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کر کے فرار ہو گئے۔ جوہر ٹاون کے علاقے میں ڈاکو نبیل نامی شہری کی دکان میں گھس کر گن پوائنٹ پر 46ہزار روپے نقدی اور موبائل فون،.باغبانپورہ میں ڈاکوحاجی اللہ رکھا کی دکان میں گھس کر گن پوائنٹ پر75 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔ مزنگ میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو فہیم سے گن پوائنٹ پر 29ہزار روپے نقدی اور موبائل فون، شادباغ کے علاقے میں ڈاکو عبدالحنان سے 2 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کی نقدی موبائل فون اور پرس لوٹ کر فرار ہو گئے۔ گلشن اقبال میں ڈاکو گن پوائنٹ پر عاشر سے50ہزار نقدی اور موبائل فون، ستوکتلہ میں ڈاکو جاوید سے27 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون، شاہدرہ ٹاون کے علاقے میں اعجاز سے 9 ہزار سات سو روپے اور موبائل فون، گجر پورہ کے علاقے میں مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکو حیدر رضوی سے1 لاکھ روپے نقدی موبائل فون اور لیپ ٹاپ چھین کر فرار ہو گئے۔ ڈیفنس مصطفی ٹاون، مصری شاہ، لوئر مال، غازی آباد سے 5کاریں اور مزنگ، اچھرہ، ہنجروال، بادامی باغ، لاری اڈا، گڑھی شاہو، اقبال ٹائون، نولکھا8 سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔