• news

صدر نیشنل بنک اور سی ای او کی  برطرفی کیخلاف فیصلہ محفوظ 

اسلام آباد (وقائع نگار)  صدر نیشنل بینک عارف عثمانی اور سی ای او زبیر سومرو کی برطرفی کے خلاف وفاق کی انٹراکورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق سماعت نے کیس کی سماعت کی۔ نیشنل بینک کے صدر عارف عثمانی اور سی ای او زبیر سومرو کے وکلا کے دلائل مکمل ہوگئے ہیں۔  برطرف صدر نیشنل بنک نے کہا سنگل بنچ  نے اس گراؤنڈ پر فیصلہ دیا جس کا پٹیشن میں ذکر ہی نہیں تھا،  نیشنل بینک کے وکیل مخدوم علی خان  نے کہا کہ نیشنل بینک کے صدر کی تعیناتی کے لیے سٹیٹ بینک نے منظوری دی، نیشنل بینک کی یونین کے کونسل نے اپنے دلائل میں کہا کہ صدر نیشنل بینک نے اہم معلومات چھپائیں، ان کا نام پینڈورا لیکس میں بھی  آیا۔

ای پیپر-دی نیشن