جن وزراء نے ٹی ایل پی سے معاہدہ کیا وہ ذمہ داری لیں‘ وزیراعظم پر نہ ڈالیں: فیصل واوڈا
کراچی (نیٹ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ جن وزراء نے کالعدم ٹی ایل پی سے معاہدہ کیا وہ خود ذمہ داری لیں، معاملہ وزیراعظم پر نہ ڈالیں۔ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ طاقت کا استعمال مسئلے کا حل نہیں۔ تمام مسلمان نبی کریمؐ سے محبت کرتے ہیں۔ مسئلے کا حل فوری طور پر امام کعبہ اور متولی روضہ رسولؐ کو بلا کر نکالا جا سکتا ہے۔