سول ایوی ایشن کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں10 فیصد اضافہ نہ ہوسکا
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سول ایوی ایشن کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں پانچ ماہ گزرنے کے باوجود 10 فیصد اضافہ نہ ہوسکا۔سول ایوی ایشن کے ریٹائرڈ آفیسر ویلفیئر ایسوسی ایشن نے مراسلہ جاری کرتے ہوئے اعلی حکام سے درخواست کی ہے کہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں رولز 2014 اور 2019کے تحت اضافہ کیا جائے۔