پاکستان، روس کے درمیان سٹریم گیس پائپ لائن منصوبے پر پیش رفت
اسلام آباد (نامہ نگار) پاکستان اور روس کے درمیان سٹریم گیس پائپ لائن منصوبے پر پیش رفت، فریقین کا شیئر ہولڈرز معاہدہ کے ٹیکنیکل و قانونی امور پر حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ وزارت توانائی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاک روس سٹریم گیس پائپ لائن کے بین الحکومتی معاہدہ پر2015میں دستخط کئے گئے تھے۔ معاہدہ کے تحت کراچی تا لاہور 1100کلو میٹر گیس پائپ لائن بچھائی جائے گی۔ اسلام آباد میں پاک اور روس کے درمیان اس منصوبے کے حوالے سے مذاکرات تین روز سے جاری ہیں۔