• news

خواجہ سراؤں سے متعلق قانون، وفاقی شرعی عدالت نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی شرعی عدالت نے خواجہ سراؤں کے تحفظ سے متعلق قانون کو اسلامی اصولوں کے تحت جانچنے سے متعلق کیس میں اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ چیف جسٹس وفاقی شرعی نور مسکان زئی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ عدالت نے کہا ایک فریق کا کہنا ہے کہ اس قانون سے ہم جنس پرستی کو فروغ ملے گا اور ایک فریق کا کہنا ہے کہ اس قانون سے خواجہ سرؤں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے،یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ قانون ہی ختم کر دیں۔ خواجہ سرا پاکستان کے شہری ہیں۔ خواجہ سراؤں کو بھی وہ تمام بنیادی حقوق حاصل ہیں جو عام شہری کو میسر ہیں ہم سب کا مئوقف سنیں گے۔ چیف جسٹس نے کہا خواجہ سرائوں کی حقیقت اپنی جگہ پر موجود ہے۔ سماج میں خواجہ سرائوں کا احترام سب پر لازم ہے۔ خواجہ سرا اپنے وجود کو برقرار رکھنے کے حقدار ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن