• news

کالعدم جماعت پر پابندی کا اعلان حکومت نے کرنا ہے: الیکشن کمشن 


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان الیکشن کمشن نے کہا ہے کہ  کہا جا رہا  ہے الیکشن کمشن کالعدم جماعت پر پابندی لگانے میں کردار ادا نہیں کر رہا۔ آئین کے تحت وفاقی حکومت اس بارے میں اعلان کرے گی۔ وفاقی حکومت ایسی پارٹی کے خلاف 15 دن میں ریفرنسن سپریم کورٹ کو بھیجے گی۔ اگر سپریم کورٹ ریفرنس کے حق میں فیصلہ دے تو سیاسی پارٹی فوری تحلیل تصور ہو گی۔ الیکشن کمشن بذریعہ گزٹ سیاسی پارٹی کے ممبران کو نااہل قرار دے گا۔

ای پیپر-دی نیشن