• news

پاکستان کی جیت، جشن منانے والوں پر بغاوت کے مقدمات درج ہونگے: وزیراعلیٰ یو پی

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش (یوپی) کے وزیرِاعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے دھمکی دی کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی جیت کا جشن منانے والوں پر بغاوت کے مقدمات درج کیے جائیں گے۔ ایک انٹرویو میں یوگی ادتیہ ناتھ نے کہا کہ 24 اکتوبر کو جس کسی نے بھی پاکستان کی جیت کا جشن منایا اس کیخلاف بغاوت کے قانون کے تحت مقدمہ قائم کیا جائے گا۔ اس انٹرویو کا لنک بھی ٹوئٹر پر یوگی ادتیہ ناتھ کے آفیشل ہینڈل پر پِن کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اتوار 24 اکتوبر کو پاکستان نے بھارت کو ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار شکست دی۔ جس کے بعد سے بھارت میں کہرام مچا ہوا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن