• news

پاکستان میں اسلامی نظام ہی نافذ ہونا چاہئے:اکرام ڈوگر 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)انجمن غلاما ن مصطفی ؐ کے سرپرست اعلیٰ ملک اکرام دمن ڈوگر اور نائب صدر ملک وسیم رضا ڈوگر نے کہا ہے کہ مغربی این جی اوز ہمارا خاندانی نظام تباہ کرنے کیلئے برسر پیکار ہیں اور موجودہ حکومت ان کا بھرپور ساتھ دے رہی ہے حکومت کی طرف سے حقوق خواتین کی آڑ میں قومی اسمبلی میں سے حالیہ پاس کرایا گیا بل بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جس کا مقصد خاندانی نظام کو تباہ کرنا ہے، صحافیوں سے مشترکہ گفتگو کرتے ان رہنمائوں نے کہا کہ عورت کے حقوق کیلئے اللہ کے نظام کے علاوہ کوئی نظام مناسب نہیں، اسلام نے ہی خواتین کو حقیقی حقوق دیئے اور انسانوں کو عورت کے تقدس کی راہ دکھائی یہی نظام در حقیقت قیامت تک کی خواتین کے حقوق کا علمبردار ہے، حکمران مغرب کی تقلید کر کے پاکستان کی اساس سے مت کھیلیں حکومت کو شریعت سے متصادم پاس کردہ بل واپس لینا ہوںگے اور قوم کو اسلام مخالف بیرونی ایجنڈا پر کام کرنے والی این جی اوز کا مقابلہ کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا اس میں اسلامی نظام ہی نافذ ہونا چاہئے۔ 

ای پیپر-دی نیشن