حکومت جمہوری اقدار کا فروغ چاہتی ہے :چوہدری یوسف
فیروزوٹواں (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما چوہدری یوسف ورک نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اپنے سیاسی مفاد کی خاطر عوام کو مشتعل کرنے کی سازش رچا کر خطر ناک کھیل کھیل رہی ہیں حکومت ملکی ترقی و سلامتی کی خاطر برسر پیکار ہے اور اپوزیشن ملک کو بدامنی کی آگ میں جھونکنا چاہتی ہے انکے یہ عزائم کامیاب نہیں ہوں گے، حکومت جمہوری اقدار کا فروغ چاہتی ہے مگر احتساب کے عمل کو رکنے نہیں دے گی ، اپوزیشن جماعتوں کی بنیادی ترجیح احتساب سے بچنا ہے جس میں کرپٹ اپوزیشن رہنمائوں کوکامیابی نہیں حاصل ہوگی حکومت کسی کو این آر او نہیں دے گی۔