• news

 ملک میں افراتفری پھیل چکی، وزرا کے متضاد بیانات ہیں :عادل بخش چٹھہ

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ایم پی اے عادل بخش چٹھہ نے کہا ہے کہ ملک میں افراتفری پھیلی ہے اور حکومت صورتحال سے لاعلم ہے‘وفاقی وزرا امن و امان کی صورتحال پر متضاد بیانات دے رہے ہیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے مریم نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر کارکنان سے دوران گفتگو کیا‘انہوںنے کہاکہ وزرا میں سے ایک نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کالعدم جماعت کیساتھ 2020کے معاہدے سے لاعلم تھے۔ملک میں افراتفری پھیلی ہے جبکہ قیادت کا فقدان ہے، حکومتی مشینری موجودہ صورتحال سے بالکل لاعلم ہے، یہی عمرا ن خان کے نئے پاکستان کا طرز حکومت ہے، اس حکومت کی حالت کا اندازہ لگائیں جس کا وزیراعظم کہتا ہے کہ انہوں نے ٹی وی پر روپے کی قدر میں کمی کی خبر سنی، موجودہ حکمران کسی بھی احساس ذمہ داری سے عاری ہیں، ملک آٹو پائلٹ پر ہے، کیونکہ بد قسمتی سے ایک کے بعد دوسرا بحران گہرا ہوتا جا رہا ہے۔آخر میں انہوں نے کہاکہ حکومت کے ظالمانہ ہتھکنڈوں کی مذمت کرتے ہیں، معاملات کو شائستگی سے حل کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن