شاہ زیب بٹ چیمبر کی سٹین لیس سٹیل امور کمیٹی کے چیئرمین مقرر
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)نوجوان صنعت کار شاہ زیب بٹ کوگوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سٹین لیس سٹیل مینوفیکچر نگ امور کی قائمہ کمیٹی کا چیئرمین بنا دیا گیا صدر چیمبرمحمد شعیب بٹ کی جانب سے انھیں نوٹیفیکیشن دینے کے موقع پر قائدین ون یونٹی گروپ اخلاق احمد بٹ،خواجہ خالد حسن، خواجہ ضرار کلیم اور عاطف ربانی بھی موجود تھے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر چیمبراخلاق احمد بٹ نے کہا کہ گوجرانوالہ کی صنعت و تجارت کے فروغ اور بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لئے تمام شعبوں سے با صلاحیت اور کمیٹڈ کاروباری افرادکو چیمبر آف کامرس میں نمائندگی دی جارہی ہے ان کا کہنا تھا کہ میرٹ پر فیصلے کرنے سے یقینی طور پر مسائل میں کمی آئے گی ۔