• news

ملک میں بڑھتی پانی کی قلت پر قابو پانا ضروری ہے: ملک اسلم بلوچ

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی ) مرکزی انجمن تاجران کے چیئر مین الحاج ملک اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ وطن عزیز میں بڑھتی پانی کی قلت پر قابو پانا نہایت ضروری ہے پاکستان ان ممالک کی صف میں شامل ہے جن میں زیر زمین پانی تیزی سے کم ہورہا ہے جبکہ پانی کے ذخائر اس خطرناک حد تک کم ہوچکے ہیں کہ اگر ان کی طرف توجہ نہ دی گئی تو 2025ء میں خدا نخواستہ ہم پانی کی بوند بوند کو ترسیں گے ایسا وقت آنے سے قبل ہی اگر ہم نے پانی کے ذخائر کو محفوظ کرلیا تو زندگی آسان ہوجائیگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا، ملک اسلم بلوچ نے کہا کہ کالا باغ ڈیم انتہائی شاندار اور بہترین منصوبہ تھا اگر یہ سیاست کی بھینٹ نہ چڑھتا تو آج ہمارا ملک کسی صورت بھی آبی بحران کاشکار نہ ہوتا پیپلز پارٹی بھی اسی ملک کی جماعت ہے اور تین مرتبہ اقتدار میں آچکی ہے جسے چاہئے کہ کوئی ایسا راستہ نکالے جس کے ذریعے سندھ کے عوام میں پائی جانیوالی کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے تشویش کا خاتمہ ہوسکے۔

ای پیپر-دی نیشن