اساتذہ رہنمائوں کا سوتیلی ماں کا سلوک بند کرنے کا مطالبہ
لاہور(لیڈی رپورٹر) نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ اور بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز پراجیکٹس سے وابستہ اساتذہ رہنماؤں نے کہا کہ پراجیکٹس سے وابستہ 7600 اساتذہ کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک بند کیا جائے۔ انہیںمحکمہ تعلیم کے ساتھ منسلک کرکے ریگولر کیا جائے اور تنخواہیں بڑھائی جائیں ۔ مہنگائی نے زندگی عذاب کردی ہے کم از کم ہم اساتذہ کی تنخواہیں 8 ہزار روپے سے بڑھا کر30 ہزار کی جائیںاور اگر یہ ممکن نہیں تو ہمیں وفاق میں واپس بھیج دیں تاکہ ہم وفاقی وزیر تعلیم کو ان کا وعدہ یاد دلاتے ہوئے اپنے حقوق کے حصول کی جدوجہد کرسکیں۔ ان خیالات کااظہار نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ اور بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز پراجیکٹس کے اساتذہ کی تنظیموں کے رہنماؤںسمیرا کنول، شاہین خان اورمحبوب عالم نے یاسمین کوثر، ثنااللہ، نسیم اندرابی ودیگر نے لاہور پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔