• news

بھارت مسلمانوں اور ان کی املاک کے تحفظ،مساجد کی ب ے حرمتی روکنے میں ناکام


 اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں اور ان کے طرز زندگی کے لئے گنجائش نہ ہونے کے برابر ہے۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارت میں مساجد کی بے حرمتی، مسلمانوں کے گھروں ، دکانوں کی توڑ پھوڑ اور تباہی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان نے کہا ہے کہ تری پورہ بھارت میں انتہا پسند ہند وتوا جتھوں کی جانب سے یہ افسوسناک اور بہیمانہ حملے گزشتہ ایک ہفتے سے جاری ہیں، اور اطلاعات کے مطابق ریاستی مشینری مسلمانوں اور ان کی املاک کے تحفظ میں ناکام رہی ہے۔دفتر خارجہ نے کہا کہ ہندتوا کے زیراثر بی جے پی اور آر ایس ایس مل کر منظم انداز میں مسلمانوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کراتی آرہی ہے، آج کے بھارت میں اقلیتوں اور ان کے طرز زندگی کے لئے گنجائش نہ ہونے کے برابر ہے، آسام میں دہائیوں سے آباد مسلمانوں کو ان کے آبائی گھروں سے زورزبردستی اورجبر کے ذریعے بے دخل کیا اور نشانہ بنایاجارہا ہے۔ پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت میں بڑھتے ہوئے اسلام فوبیا، اقلیتوں پر حملے روکنے، عبادت گاہوں کی حفاظت یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن